خبریںشوبز

 ’آئی لو یو ک ک ک کرن‘ سے متعلق بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا اہم انکشاف

کنگ خان نے سادہ ڈائیلاگ کو خاص بنا دیا جو پہلے دن کی طرح آج بھی مقبولیت کی بلندی پر ہے ویب ڈیسک

شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ ’ک ک ک کرن‘ کے پیچھے کی کہانی کیا ہے؟ جوہی چاولہ نے راز کھول دیا

شاہ رخ خان بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ان کا ایک سے بڑھ کر ایک ڈائیلاگ ان کے مداحوں کے لیے خاص بن جاتا ہے۔

وہیں اب اداکار کے مشہور آئیکانک ڈائیلاگ آئی لو یو ک ک ک کرن جس کے سوشل میڈیا پر اکثر چرچے رہتے ہیں، اس کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے۔

کنگ خان نے اپنا یہ مشہور فلمی ڈائیلاگ ایک مشہور شخصیت سے متاثر ہو کر کہا تھا جس کا راز جوہی چاولہ نے کھول دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہی چاولہ نے حال ہی میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے مقبول ڈائیلاگ آئی لو یو ک ک ک کرن دراصل فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا کی ہکلاہٹ سے متاثر ہو کر اس کا فلم میں استعمال کیا تھا۔

جوہی نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل انہیں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ ’آئی لو یو کرن‘ والے سادے ڈائیلاگ کے بجائے اسے تبدیل کرکے ’آئی لو یو ک-ک-ک-کرن‘ بول کر ادا کریں گے۔کیونکہ یش چوپڑا اکثر گفتگو کے دوران ہکلاتے تھے، شاہ رخ خان کے بقول انہوں نے یش جی متاثر ہو کر وہ ڈائیلاگ بولا تھا جو پہلے دن کی طرح آج بھی مقبولیت کی بلندی پر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت