پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویتنامی سفیر کی اہلیہ کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو ہیلپ لائن 15 پر ایک فون کال میں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارگلہ پولیس سٹیشن نے لاپتا اہلیہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
گمشدگی کس طرح پیش آئی اس حوالے سے فوری طور پر صورتحال واضح نہیں ہیں۔
تاہم، مارگلہ پولیس اسٹیشن کا دائرہ اختیار مارگلہ ہلز پر بھی ہے جو سیاحوں اور ہائیکنگ کرنے والوں کی مشہور جگہ ہے۔
سفارت کار کی اہلیہ کی گمشدفی کی اطلاع ملتے ہین پولیس کے اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی سٹی موقع پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تلاش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، پولیس کی جانب سے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے جبکہ مختلف شاپنگ مالز کو بھی کھنگالا جارہا ہے۔