خبریںشوبز

ہم نے حج کیا ہے، کوئی گناہ نہیں کیا، ندا یاسرسوشل میڈیا صارفین پر برہم

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ہماری حج کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی اور اس دوران دونوں انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آئے۔ انہوں نے متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور یوٹیوب پر بھی ولاگز بناکر پوسٹ کیے۔

ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے پر تنقید کی، جس کا جواب ندا اور یاسر نے مارننگ شو کے سیٹ پر بنائے گئے ایک وی لاگ میں دیا۔

ندا یاسر نے شوہر کے سوال پر تنقید کرنے والوں کے لیے ہدایت کی دعا کی اور کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ ٹرولرز کو ہدایت دے، وہ تصویروں سے کچھ سیکھیں اور اپنے ضروری کام چھوڑ کر اس اہم کام کو انجام دیں۔

یاسر نواز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بارے میں جو کچھ بھی کہا جارہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم نے جو عبادتیں کیں، وہ ہمارا اور اللہ کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں جتنے بھی لوگ تھے، سب اپنی یادگار کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے، صرف ہم ہی نہیں۔ ہم نے حج کے دوران بھی ٹرول کرنے والوں کے لیے دعا کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت