شوبز

’آئندہ میری بیوی کی تصویر نہ بنانا‘، یاسر اقرا کا اسکیچ دیکھ کر حیران

پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ایک مداح کو ان کا اسکیچ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا اسکیچ شیئر کیا۔

سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقرار عزیز کا اسکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔

اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ 

اس حوالے سے اقرار عزیز کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے اسکیچ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی آپ نے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔’

اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications