میں نے اپنے والدین سے کہہ دیا تھا کہ انہیں جس چیز کی خواہش ہو خرید لیا کریں۔ یاد رہے کہ 42 سالہ مونا سنگھ کا شمار انڈسٹری کی نہایت با صلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا شو کی وجہ سے انکا نام گھر گھر مشہور تھا، حال ہی میں انہوں نے جسی جیسی کوئی نہیں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس شو کے منتظمین نے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کی آفر کی تو میری چیخ نکل گئی اور میں نے کہا کیا!
اسکے بعد میں باہر گئی اور ایس ٹی ڈی ٹیلی فون بوتھ سے والدین کو فون کیا اس دوران طویل گفتگو کے باعث اسکی بیٹری ختم ہوگئی، جب میں نے والدہ کو بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے تو انہیں بھی یقین نہیں آیا۔
ایک بار جب مجھے چینل کے ہیڈ نے بلایا تو میں سمجھی کہ مجھے نوکری سے نکالا جارہا ہے، لیکن جب وہاں پہنچی تو انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ تمہاری تنخواہ کم ہیں اور انہوں نے اس میں اضافہ کرکے ساڑھے تین لاکھ روپے کر دیا۔