خبریںشوبز

عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد  ہوتے : عنزیلہ عباسی

اداکارہ نے پہلے کہا کہ وہ عدنان صدیقی سے بہت پیار کرتی ہیں، عنزیلہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے۔

جویریہ عباسی کی صاحبزادی، ماڈل و ابھرتی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے انڈسٹری کے نامور فنکاروں سے متعلق اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے ۔

فیشن ماڈل عنزیلہ عباسی نے دو روز قبل اپنے شوہر تعشفین انصاری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

اس دوران فیشن انڈسٹری کی نو بیاہتا جوڑی نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے متعدد دلچسپ سوالات کا جواب دیا۔

شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ عنزیلہ سے میزبان ایاز سومرو نے پوچھا کہ بتائیں کہ اگر یہ لوگ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

میزبان نے اس سیگمنٹ میں سب سے قبل فہد مصطفیٰ کا نام لیا۔

اداکارہ عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ اگر فد مصطفیٰ اداکار نہ ہوتے تو اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے اسٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے۔

 ہمایوں سعید کے نام پر عنزیلہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت سلجھے ہوئے سنجیدہ انسان ہیں وہ ماڈل ہوتے یا پھر عظیم سیاستدان ہوتے۔

اداکار و میزبان دانش تیمور کے نام پر عنزیلہ نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس کے سبب ایتھلیٹ ہوتے۔

اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کے نام پر اداکارہ نے پہلے کہا کہ وہ عدنان صدیقی سے بہت پیار کرتی ہیں، عنزیلہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے۔

اس جواب پر میزبان کے حیران ہونے اور جواب بدلنے کا کہنے پر اداکارہ عنزیلہ نے کہا کہ ہاں وہ بزنس ٹائیکون ہو سکتے تھے یا پھر ملک کے صدر، کوئی سیاستدان نہیں مگر صرف صدر۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت