خبریںشوبز

کوشش کرتی ہیں کہ شاہ رخ سے ملاقاتیں ہوں لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے 

ماضی کی سپر ہٹ فلمیں ’دل والے دلہنیاں لے جائیں گے’ اور’ کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی ساتھی اداکارہ فریدہ جلال نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان سے متعلق ہوشربا انکشافات کردیے۔

بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار’ کی اداکارہ فریدہ جلال نے شاہ خان خان سے قریبی تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اب ان سے رابطہ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ،’ وہ کوشش کرتی ہیں کہ شاہ رخ سے ملاقاتیں ہوں لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔ ’

 

’شاہ رخ خان نے اپنا فون نمبر تبدیل کرلیا ہے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ کرنا اب قدرے مشکل ہوگیا ہے۔

75 سالہ  اداکارہ نے  ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا میرے کاندھے کا آپریشن جس ڈاکٹر نے کیا اسی نے شاہ رخ کے بھی آپریشن کیے تھے، تو ان دنوں وہ مجھے فون کرکے خیریت لیا کرتے تھے۔شاہ رخ خان  مجھے سمجھایا کرتے تھے کہ پریشانی کی ضرورت نہیں۔

اداکارہ نے شاہ رخ خان کیساتھ دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ،’میں شاہ رخ خان کے نمبر پر کال کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور  انہیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں آج بھی انکی فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں اور انکی صلاحیتوں کی تعریف کرتی ہوں’۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت