بیوٹی ٹپس:
• زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھیں تاکہ جلد پر داغ، دھبے، ایکنی اور اس کے نشانات نہ ہوں۔ کرینا سمجھتی ہیں کہ پانی سے اچھا کوئی ڈرنک نہیں اور عموماً وہ پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔
• شہد کا استعمال نہ صرف آپ کی ڈائٹ کو بہتر بناتا ہے بلکہ بالوں، جلد اور حسین نظر آنے میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ کرینا بھی مختلف ٹوٹکوں اور کھانوں کے ساتھ شہد کا استعمال کرتی ہیں۔
• تازہ پھلوں کے رس پیئیں اور انرجی ڈرنکس سے دور رہیں۔ کیونکہ کرینا کا ماننا ہے کہ انرجی ڈرنکس صحت کے لئے مفید نہیں ہیں۔
• لیموں، ہلدی اور ابٹن کا ماسک ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی لگائیں یہ جلد کو نرم و ملائم اور رنگ کو گورا کرنے کا خاص ٹانک ہے۔ کرینا بھی یہ نسخہ استعمال کرتی ہیں۔
• ضرورت سے زیادہ میک اپ کا استعمال جلد کو خراب کردیتا ہے اس لئے بہت زیادہ میک اپ نہ کریں اور جیسے ہی میک اپ دھوئیں فوراً بادال کا تیل جلد پر لگالیں تاکہ جلد کے اندر موجود کھلے مساموں میں میک اپ کے ذرات نہ رہیں۔