انگلستان کے علاقے شروبشائر میں بریٹیلز آکشنیئرز نے بتایا کہ 19ویں صدی کا یہ کیبنٹ نیلامی کےلیے ایک خاندان لایا تھا اور انکا کہنا تھا کہ یہ انکے ایک متونی انکل کی ہے۔
ایک اسپشلسٹ نے اس کیبنٹ کی تصاویر بنانا شروع کی تو اس دوران اسکے پچھلے دراز سے یہ 285 برس پرانا لیموں ملا۔
لیموں پر یہ پیغام کندہ تھا، مسٹر پی لو فرانچینی نے 4 نومبر 1739 کو یہ مس ای باکسٹر کو دیا۔
جب آکشن ہاؤس نے اس پرانے لیموں کی نیلامی کا فیصلہ کیا تو حکام اس وقت حیران رہ گئے جب اس کی کافی زیادہ قیمت 1780 ڈالرز لگی۔
دریں اثنا وہ کیبنٹ جس میں سے لیموں ملا وہ صرف 40 ڈالر میں نیلام ہوا۔