گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق صحرا میں رہنے والے لوگ اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ہی اس غیر متوقع مناظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے، برف سے ڈھکے صحرا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
یہ برف باری اس وقت ہوئی جب مقامی ماہرینِ موسمیات نے سعودی عرب میں آج (17 مارچ کو) ایک نیا موسمی نظام شروع ہونے کی توقع کی تھی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے موسمی سسٹم کے آنے سے مملکت میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، گرج چمک کے ساتھ طوفان، اولے اور تیز ہوائیں بھی چلے گیں۔
ماہرین موسمیات اتوار کو مملکت کے شمال کی طرف بڑھنے والے نئے موسمی سسٹم کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سے مغربی اور وسطی علاقوں میں گہرے بادل آنے کی توقع ہے، جس سے ممکنہ طور پر بارش ہوگی۔