غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 4 ماہ سے کم عرصے میں 4 مرتبہ تیز گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔
زیک گولڈ اسمتھ نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج 18 مارچ کو تیز رفتار گاڑی چلانے کے کیس میں سزا سنائیں گے اور اس عرصے کے دوران زیک گولڈ اسمتھ عبوری طور پر ڈرائیونگ کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں۔