فرانسیسی تیونیسی کمپوزر امین بُوہافا نے فلم ’ھجان‘ میں سعودی عرب بیسڈ فلم کی کیٹیگری کے تحت بہترین میوزک ایوارڈ جیتا۔
اسی طرح تیونیسی ہدایت کارہ کوثر بن ہانیہ اپنی ڈاکیومینٹری ڈرامہ ’فور ڈاٹرز‘ کے لیے بہترین ڈائریکٹر، بہترین ڈاکیومینٹری اور بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔
اُردنی فلم ڈائریکٹر امجد الرشید کی فلم ’انشااللہ آ بوائے‘ میں اداکاری کرنے والی فلسطینی اداکارہ مُونا حوا کو بہترین اداکارہ جبکہ کنامے اونویاما کو بہترین سنیماٹوگرافی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔
فلسطینی اداکار صالح بکر فلم ’دی ٹیچر‘ میں اپنی اداکاری کے باعث بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔
کریٹکس ایوارڈز فار عرب فلمز میں مصری فلم میکر مراد مصطفیٰ کی شارٹ فلم ’آئی پرومِس یو پیراڈائز‘ بہترین شارٹ فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔
خیال رہے کہ ایوارڈ کی تقریب قاہرہ کے عرب سنیما سینٹر (اے سی سی) کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں 70 سے زائد ممالک سے 225 کریٹکس (ناقدین) نے ووٹ دیے۔