معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو میں انہوں نےکہاکہ واٹس ایپ نے لوگوں کو ایکسپوز کردیا ہے اور لوگ پیغام دیکھ کر بھی نظر انداز کردیتے ہیں خاص کر اگر انہیں کسی کی پیمنٹ دینی ہو۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ فضول کالز وہ بھی نظر انداز کردیتی ہیں لیکن آپ کے جاننے والے اور وہ لوگ جن سے آپ پیار کرتے ہیں وہ کال نہ اٹھائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے لیے اہم نہیں ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس صورت میں وہ ان لوگوں کا نمبر ڈیلیٹ کردیتی ہیں، ساتھ ہی بشریٰ انصاری نے بتایا کہ کسی نے ان کے 3 پیغامات نظر انداز کیے تو انہوں نے ان کا نمبر ڈیلیٹ کردیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دو مرتبہ وہ مارجن دے دیتی ہیں کہ لوگ مصروف ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی آپ کو بہت دیر تک جواب نہیں دے رہا تو یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے کسی نے آپ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا پر آپ نے ن ہیں کھولا۔
بشریٰ انصاری نے یہ بھی کہا کہ میں یہ چیزیں محسوس کرتی ہوں لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مجھے چاہتے ہیں اور میری کالز کا انتظار کرتے ہیں، اور اگر کبھی کبھی لاپرواہی کر جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں مجھ سے پیار نہیں۔