تفصیلات کے مطابق، اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوئیں۔ انہیں ایک سین میں کچن میں کھانا بنانا تھا۔
یمنیٰ زیدی کچن میں کھانا پکا رہی تھیں کہ اچانک چولہے کی گیس لیک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، سیٹ پر موجود یمنیٰ کو معلوم نہ ہو سکا کہ گیس لیک ہو رہی ہے۔
جیسے ہی اداکارہ نے چولہے کی آنچ تیز کی، آگ بھڑک اٹھی اور ان کا ہاتھ آنچ کی زد میں آ گیا۔
خوش قسمتی سے، اداکارہ اس حادثے میں محفوظ رہیں۔ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ یہ سین کیمرے میں ریکارڈ ہوا ہے اور ممکن ہے کہ ڈائریکٹر اسے ڈرامے میں شامل کریں۔
