خبریںشوبز

مجھے معلوم تھا کہ شبیر کی پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے 6 بچے بھی ہیں ، لیکن انہوں نے

ادکار شبیر جان کی دوسری اہلیہ و اداکارہ فریدہ نے لائیو شو میں یہ انکشاف کر ڈالا کہ کیسے ان کی شادی شبیر جان سے ہوئی

اہلیہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ہم ایک ساتھ کام کیا کرتے تھے اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی تھا لیکن شادی کا کوئی ارادہ تھا ، بس اللہ پاک نے ہمیں ملانا تھا اور ہمارے رشتے کے بعد 2 اور روحوں نے دنیا میں آنا تھا تو بس اس لیے ہماری شادی ہو گئی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سینئر اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ شبیر کی پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے 6 بچے بھی ہیں ، لیکن انہوں نے بخوبی دونوں گھروں کو سنبھالا اور میں خود کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ انہوں نے اپنا زیادہ وقت میرے ساتھ گزارا۔ وقت ساتھ گزارنے کی فریدہ نے یہ دلیل دی کہ میرے بچے چھوٹے تھے، ہم ایک ساتھ کاروبار بھی کر رہے تھے اور پھر ایک ہی شعبے سے وابستہ تھے تو ان سب وجوہات کی وجہ سے ان کا میرے ساتھ زیادہ وقت گزرا۔

 گفتگو کے آخر میں اداکار شبیر جان نے بتایا کہ مجھے فریدہ سے جو اولاد اللہ پاک نے نصیب کی اس کے نام بہت سوچ بچار کے بعد رکھے، بیٹے کا ترکش نام اردل رکھا جبکہ بیٹی کا نام یشمیرہ رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ بیٹی کے نام مطلب سمجھدار عورت ہے تو اب وہ اپنی عمر سےزیادہ سمجھداری کی باتیں کرتی ہے اور تو اور کئی مرتبہ ہمیں ہی سمجھانے لگتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت