اداکار فیروز خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں اپنی دوسری اہلیہ دعا اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں فیروز خان کی گود میں بیٹی فاطمہ ہیں جو اپنی سوتیلی والدہ دعا کو دیکھ رہی ہیں۔
تصویر میں فیروز خان کے ہاتھوں میں اسرائیلی فوڈ چین کے فاسٹ فوڈ بیگز دیکھے جا سکتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ صارفین نے اسرائیلی فوڈ چین کی مصنوعات استعمال کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اس اقدام کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔ اس تنقید نے تصویر کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔
