گزشتہ دنوں لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل "عشق مرشد” کی آخری قسط کا پریمئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ شریک ہوئی۔
اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔
اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتی ہیں اور اُنہیں اشارے سے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مداحوں کو فنکاروں سے ملتے ہوئے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔