خبریںدلچسپ و عجیبویڈیوز

دلہے نے ریڑھی پر رخصتی کروا کر روایتی رسومات کا کیا بائیکاٹ۔۔۔

شادی کے روایتی خوابوں کو توڑتے ہوئے ایک دلہا نے اپنی دلہن کو گھر لے جانے کے لیے کسی مہنگی گاڑی یا شاندار لینڈ کروزر کے بجائے ایک سادہ ٹھیلے کا انتخاب کیا، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔۔۔

ویڈیو دیکھنے والوں کے خیالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ جوڑا محبت اور قربانی کا پیغام دے رہا ہے، جہاں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ مادی چیزوں سے زیادہ رشتے میں خلوص اہم ہے۔

وہیں دوسری جانب، کچھ لوگوں نے اس انداز کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کل لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے خچر بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ اپنی شادی کو بھی ڈرامائی بنا دیتے ہیں۔

البتہ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے طور پر بنائی گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت