خبریںشوبز

 صبا فیصل نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگانے کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا۔

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں جو میری غلطی ہے، صبا فیصل

صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان کی شادی سے قبل بہت تیاریاں کی تھیں میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری بہو آرہی ہے اور وہ میرے طور طریقوں سے رہے گی۔

’میں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان کی شادی سے قبل بہت تیاریاں کی تھیں، گھر میں پینٹ کروانے سے ڈائننگ ٹیبل پر ایک نئی کُرسی کے اضافے تک میں ہر کام بے حد پُرجوش ہوکر رہی تھی میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری بہو آرہی ہے اور وہ میرے طور طریقوں سے رہے گی۔ لیکن میں نے یہ نہیں سوچا کہ اس پر اپنے گھر کا نظام زبردستی سونپنے سے پہلے مجھے اس کو گھر میں ایڈجسٹ ہونے دینا چاہئے تھا‘۔

 

صبا فیصل نے کہا کہ میری بڑی بہو کے گھر کا ماحول میرے گھر سے بالکل مختلف ہے، دونوں میں خرابی نہیں کیونکہ ہر کسی کے گھر کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ سلمان کی شادی کے بعد کافی مسائل کا سامنا رہا، ہر کسی کو اپنے بیٹے بہت پیارے ہوتے ہیں اور بیٹوں کی وجہ سے بہو بھی پیاری ہوتی ہے، لیکن میں نے بڑی بہو سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگائیں جو میری غلطی تھی اور میں اس کو تسلیم کرتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت